وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کلیدی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ان شعبوں میں سڑکیں، ریلویز، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، ڈیجیٹل کاری اور کوئلے کے شعبے شامل
ہیں۔تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک چلنے والی اس جائزہ میٹنگ میں وزیراعظم کے دفتر
(پی ایم او)، نیتی آیوگ اور حکومت ہند کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق سبھی
وزارتوں کے اعلی اہلکاروں نے شرکت کی۔